Qari Farooq Ahmed Farooqi

پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے علاقہ لنڈی پٹی فتح کر لیا قائد دھروگی راجگان میجر سلطان اکبرسینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے علاقہ لنڈی پٹی فتح کر لیا قائد دھروگی راجگان میجر سلطان اکبرسینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اس موقع پر میجر سلطان اکبر کا پورا گروپ موجود تھا انہوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم آج تک جن بے وفائوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔

وہ نہ صرف ہمارے بلکہ ملک پاکستان کے بھی بے وفاہیں انہوں نے نہ صرف ملک پاکستان کو لٹا بلکہ اس جگہ پر لاکر کھڑا کر دیا جہاں سے اب اسے ایک دیانتدار اور دلیر لیڈر ہی نکال سکتا ہے اور وہ اس وقت پاکستان میں عمران خان کے سوا کوئی موجود نہ ہے۔

اس لئے ہم ملک وقوم کی بھلائی چاہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے اس موقع پر راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اوران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر راجہ عثمان ہارون،چوہدری ممتاز بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔